ہومتازہ ترینایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش

ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش

تہران(آئی پی ایس )ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی دوبارہ پیشکش کر دی۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اپنے عوام، اپنی خودمختاری اور اپنے جائز مفادات کا دفاع کیا، ایران نے کبھی اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کیا، بلکہ امریکی فوجی اڈوں اورفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اورتباہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اڈے بدقسمتی سے ہمارے پڑوس میں واقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔