ہومتازہ ترینبجلی کی قیمت میں 2روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان،اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان،اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا

اسلام آباد (سب نیوز)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے چھپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائرکردی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے درخواست ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ ستمبر میں سب سے مہنگی بجلی ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 62 روپے یونٹ رہی۔فرنس آئل سے 44 روپے، ایل این جی سے 39 روپے، نیوکلیئر سے 3 اور پن بجلی سے 6 روپے فی یونٹ رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔