ہومپاکستانتین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے سری لنکا کو37رنز سے شکست دیدی

تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے سری لنکا کو37رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (سب نوز)تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دیدی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی وکٹ 23 رنز پر گری، صائم ایوب 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد فخر زمان 16 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری، بابر اعظم 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر107 رنزکی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز نے37 اور عرفات منہاس نے18 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنانڈو نے3 اور دلشن مدوشناکا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
306 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48 اعشاریہ 1اوور میں 268 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے 44، پون رتھنائیکے نے 79 اور جنیتھ لیاناگے نے 60 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ نسیم شاہ، حارث روف اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔