Tuesday, April 21, 2026
ہومدنیاڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا

نیویارک (آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی قیادت سے اپیل کی کہ ان خواتین کو رہا کیا جائے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ اقدام کیا گیا تو وہ اسے نہایت مثبت پیش رفت سمجھیں گے اور اس سے جاری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ان خواتین کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، اور یہ پیغام خاص طور پر ان ایرانی رہنماں کے لیے ہے جو جلد امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں شریک ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔