Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنیکا موقع دینا چاہیے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطیکسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

مشرق وسطی میں جاری تنازع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈے ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، صورتحال جاری رہی تو دوسری طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدیکو سراہا ہے، سی پیک عمران خان دور میں بند ہوا جو اب تک بند ہے، پالیسیوں میں مستقل بہتری لانیکی ضرورت ہے،حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے لیے مشرف، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کی پالیسی یکساں ہے، مدارس کی نہ رجسٹریشن ہو رہی ہیاور نہ ہی ان کیاکانٹس کھولے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔