اسلام آباد (آئی پی ایس )ایچ ای سی نے آن لائن ڈگری پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ ڈگری تصدیق کے لیے درخواست دیتے وقت طلبہ سے تصدیق کی ضرورت سے متعلق پوچھا جائے گا۔
نیا فیچر درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی وزارتِ خارجہ کی تصدیق کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گا۔اس عمل سے ڈگری کی تصدیق اور ویریفیکیشن مزید تیز ہو جائے گی۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کے وقت، محنت کی بچت اور غیر ضروری پریشانی کا خاتمہ ہو گا۔ یہ اقدام سروسز کو آن لائن منتقلی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کاحصہ ہے۔
