ہومکالم وبلاگزبلاگزکڑی نہ ویکھو کڑی دی ماں ویکھو

کڑی نہ ویکھو کڑی دی ماں ویکھو

 تحریر: عمالقہ حیدر

@amalqa_

پنجابی میں ہمارے بڑے کہتے ہیں

“کڑی نہ ویکھو کڑی دی ماں ویکھو”

مطلب لڑکی کی عادات ورہن سہن دیکھنا ہوتو لڑکی کی ماں کو دیکھو

اب یہ اس لڑکی کی ماں ہے اس کے مسلسل جھوٹ اور فریب آپ کے سامنے ہیں

14 اگست کو اس نے بیٹی کو صبح نوکری پر بھیجا تھا اور وہ واپسی پر ہجوم میں پھنس گئی مطلب  چھٹی کے روز جبکہ بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک دو دن پہلے سٹیٹس لگا کر فینز کو ملنے گئی تھی جہاں واقعہ ہوا

ان کے مطابق ٹک ٹاک کوئی بری چیز نہیں اور بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیوز تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گے اس ماں کہنا ہے کہ یہ کوئی بری چیز نہیں یہیں سے اندازہ لگالیں کہ جس کو اپنی بیٹی کا غیر مرد سے “جھپھیاں” ڈالنا کوئی فرق نہیں ڈالتا اس سے آپ کیا توقع کرسکتے ہیں۔

لیکن آپ نے کچھ نہیں کہنا کیونکہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ شریف لوگ ہیں ان کے ہاں عورتیں گھر سے باہر نہیں نکلتیں یہ طنز نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ جب بڑوں کی سوچ ایسی ہو گی تو بچوں سے آپ دس ہاتھ آگے کی توقع رکھیں جیسا کہ اس لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے ظاہر ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ماں کو اتنا تو پتا ہے کہ کوئی لڑکا ہے جس کو ریمبو ریمبو (جبکہ اماں پوری طرح جانتی ہے کہ کون ہے) کہتے ہیں لیکن اینکر کے بار بار سوال پر کہ کون ہے یہ جواب نہ دے سکی کیونکہ لڑکا تو ہے لیکن رشتہ معلوم نہیں کہ کیا ہے اور کیوں ساتھ ہوتا ہے۔

مختصر یہ کہ لگتا ایسا ہے کہ ہمارے معاشرے کا ایک حصہ بے حسی، بے غیرتی اور بے شرمی کا شکار ہوچکا ہے جس میں کسی حد تک تربیت کے فقدان کا ہاتھ ہے کیونکہ جنہوں نے تربیت کرنا ہے ان کو خود تربیت کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔