کراچی ، پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش وخرم دیکھنے اورمحبت کا احساس دلانے کی خواہش مند ثروت نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے باورچی کے ہاتھ پر راکھی باندھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لیے ایک و یڈیو شیئر کی گئی ،اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں اسٹوری اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہندو تہوار رکشا بندھن کے موقع پر مداحوں کو راکھی کا تہوار منانے سے متعلق آگاہ کیا ۔ ثروت گیلانی نے پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ہندو باورچی گنیش کے ساتھ راکھی بندھن کا تہوار منارہی ہیں ۔ ویڈیو میں اداکارہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے باورچی گنیش کے ساتھ بیٹھی ہیں اورگھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھ رہی ہیں ۔ ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھنیش کو راکھی اس لیے باندھ رہی ہوں کہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے لکھا کہ ہمارے کک گھنیش کے لیے راکھی بندھن، ہر پاکستانی کو ملک میں رہنے والی اقلیتوں کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہیے۔واضح رہے کہ رکشا بندھن ہندو تہوار ہے جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے ہندوتہوار پر باورچی کوراکھی باندھ دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
