ہومپاکستانستائیس ستمبر صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے،سلمان اکرم راجا

ستائیس ستمبر صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے،سلمان اکرم راجا

لاہور(سب نیوز)سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 27ستمبر صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، مقاصد پورے ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے،اے پی سی بھی بلائیں گے،چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولتیں ملیں اور حقوق بہتر طریقے سے مل سکیں، صوبوں سے متعلق بحث جائز ہے، حقیقی نمائندوں کے اسمبلی میں آنے تک صوبوں کی بحث نہیں ہونی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 27ستمبر کا فائنل پروگرام جلد سامنے آ جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائیں گے۔صوبوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولتیں ملیں اور حقوق بہتر طریقے سے مل سکیں، صوبوں سے متعلق بحث جائز ہے، حقیقی نمائندوں کے اسمبلی میں آنے تک صوبوں کی بحث نہیں ہونی چاہیے۔
تاہم سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ عمران خان کو اعتماد میں لیے بغیر پی ٹی آئی اس منصوبے کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اسپتال میں علاج اور ذاتی معالجین کو رسائی دینا ہمارا مطالبہ ہے۔مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گھیر احتجاج کے بارے میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کل کے احتجاج کیلئے ہمیں دعوت نہیں دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔