Monday, July 14, 2025
ہومٹاپ سٹوریامریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون

امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون

واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں اور حملوں کے بعد ہونے والے نقصان سے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے 2 سال پیچھے چلا گیا ہے۔
امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔