راولپنڈی (آئی پی ایس ) 28اور 29اپریل 2026 کو خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنادی گئیں، پاکستان کی بہادر سکیورٹی بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج جہنم واصل کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملمہمند میں پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سکیورٹی فورسز نے بروقت پکڑ لی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے اس گروہ کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، درست اور مہارت سے کی گئی کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ایک اور کارروائی میں شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک بار پھر پاکستان کے اس مقف کی تصدیق کرتی ہیں کہ افغان طالبان حکومت اپنی جانب مثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے۔ افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا راستہ بند کیا جائے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قومی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن عزمِ استحکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے چلنے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام، 13خوارج جہنم واصل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
