اسلام آباد(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرا دیے ہیں۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، جبکہ 42 دیگر ملزمان پہلے ہی فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں۔
یہ مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا تھا، اور عدالت نے مزید کارروائی 28 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
فرد جرم کے بعد اب گواہوں کی باری، 9 مئی کیس میں نیا موڑ آنے والا؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔