Tuesday, July 15, 2025
ہومتازہ ترینجی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا

جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا

اسلام آباد (سب نیوز)جی 7اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں،جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا،کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضر

بین الاقوامی میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم منظر سے غائب کردیا،جی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا،جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی ہے ،اس سے قبل مودی کی کوششوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی، مودی کا بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازے اٹھنے لگی

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی پہنچے ہی تھے کہ ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے یہ محض اتفاق نہیں لگتا،ٹر مپ کی جانب سے ملاقات سے انکار پر مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس ،بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے پاک-بھارت جنگ بندی فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیا تھا،ٹرمپ کی عدم دلچسپی اور ملاقات سے انکار نے عالمی سطح پر مودی کی سیاسی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔