Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں حکم دیا کہ فریقین پندرہ روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں اور آئندہ سماعت تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
تحریری حکم نامہ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست گزار غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر جاری کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے 16 اگست 2023 کو احکامات جاری کیے تھے جنہیں درخواست گزار نے چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ قانون میں ترمیم سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 مئی 2025 کو مقرر کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔