Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیئر مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 300 پوائنٹس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ 100انڈیکس میں 881 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔