اسلام آباد،بنیادی صحت مرکز سوہان میں میڈیکل ویسٹ کو تلف اور ٹھکانے لگائے جانے کا مناسب انتظام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات خالد محمود کی سربراہی میں ای پی اے کی انسپکشن ٹیم کا سوہان میں بنیادی صحت مرکز پر چھاپہ،چھاپے کے دوران بی ایچ یو انتظامیہ کی طرف سے ای پی اے کے اسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز (2005)کی خلاف ورزی پائی گئی ،بنیادی صحت مرکز انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل ویسٹ سرنجیں اور دیگر کوڑا کرکٹ تلف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جبکہ سرنجیں اور انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک سمجھے جانے والا میڈیکل ویسٹ جگہ جگہ ڈسٹ بن میں پڑا ہوا تھا ۔ ای پی اے کی انسپکشن ٹیم کی طرف سے اس حوالے سے شواہد جمع کر لئے گئے ۔ ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت کے کلین اینڈ گرین ویژن کے تحت اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پرعزم ہے ،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ہوماسلام آبادبنیادی صحت مرکز سوہان میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کا انتظام نہ ہونے کا انکشاف، ای پی اے کی انسپکشن ٹیم کا سوہان میں بنیادی صحت مرکز پر چھاپہ، شواہد اکٹھے کر لئے
بنیادی صحت مرکز سوہان میں میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کا انتظام نہ ہونے کا انکشاف، ای پی اے کی انسپکشن ٹیم کا سوہان میں بنیادی صحت مرکز پر چھاپہ، شواہد اکٹھے کر لئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
