ہومپاکستانتا جروں کو ہراساں کر نا بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جا ئے گا،کاشف چوہدری

تا جروں کو ہراساں کر نا بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جا ئے گا،کاشف چوہدری

اسلام آباد،مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور چیئرمین خو اجہ سیلمان صدیقی کی سر برا ہی میں چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر کے تاجر رہنمائوں نے ممبر آپریشن ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق ، ممبر پالیسی ممبر طارق چوہدری سے ملاقات کی اور انھیں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
اس موقع پر خواجہ شاھد رزاق سکا ،شرجیل میر ،شرافت علی مبارک ،سید ظاھر شاہ ،میاں ادریس ،سردار عبدالرزاق، میاں فضل الرحمان ،شیخ خاور ندیم ،سلمان مغل ،مرزا مختار ،طاہر شریف گجر، نصراللہ خان ،طاھر تاج بھٹی ،راجہ حبیب ،چوہدری جاوید اختر سمیت متعدد مرکزی ،صوبائی و اضلاع کے عہدیداران موجود تھے۔محمد کاشف چوہدری نے کہا تاجر برادری پوائنٹ آف سیلز کے نام پر مارکیٹوں میں بھیجے گئے نوٹسز ،جرمانوں اور دکانیں سیل کرنے کے عمل کو مسترد کرتی ہے اور اگرتا جروں کو ہراساں کر نا بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جا ئے گا ،کاشف چوہدری نے کہا 1000 مربع فٹ کی دکانوں ،کریانہ فروشوں ،فرنیچر ریٹیلر کم ہول سیلر کی دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز کی تنصیب کا قانون زمینی حقائق کے خلاف اور ایک کالا قانون ہے، گذشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں چھوٹے تاجرمشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اسی لئے برانڈز ،چین اسٹورز کے علاوہ مارکیٹوں کی دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز لگانے اور نوٹسز بھیجنے کا عمل روکا جائے، انھوں نے کہا چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے، وودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے،سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے مرحلہ وار 7 فیصد پر لایا جائے اور چھوٹے تاجروں کو سیلز ٹیکس کا کولیکشن ایجنٹ بنانے کی بجائے سیلز ٹیکس مینو فیکچررز ،امپورٹر اور پروڈیوسر سے وصول کیا جائے۔خواجہ سلمان صدیقی نے کہا تاجر ٹیکس دینا چاہتا ہے مگر آسان و سادہ نظام کے ذریعے، چھوٹا تاجر لمبی چوڑے حسابات ،کھاتے نہیں بنا سکتا، جس پر ممبر آئی آر آپریشن ڈاکٹر اشفاق، ممبر ایف بی آر طارق چوہدری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر میں عام تاجروں کو بلاوجہ نوٹسز کا سلسلہ بند کیا جائے گا ،ملک بھر کے کمشنرز تاجر تنظیمات سے رابطے اور میٹنگز کر کے اعتماد کی فضا کو بحال کریں گے۔تمام فیصلے تاجر عہدیداران کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔ محرم کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین سے تاجر عہدیداران کی ملاقات کے زریعے فکس ٹیکس نظام ،پوائنٹ آف سیلز کے قانون میں تبدیلیوں پر ہوم ورک اور قانون سازی کے زریعے ریلیف دیا جائے گا،انھوں نے کہا نوٹس بھیجے جانے کا سلسلہ بھی بند کیاجاتا ہے تاہم جن کو نوٹس جاچکے ہیں ان بارے چیکنگ کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے پیپر ورک کا آغاز کیاجائے گا تاکہ چھوٹے تاجروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔