ہومشوبزمعروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

نئی دہلی ، بھارتی ٹی وی و فلم انڈسٹری میں ولن کا کردارادا کرنے والے معروف اداکار انوپم شیام چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گردوں کے مرض میں مبتلا 63 سالہ انوپم شیام گزشتہ کئی روزسے ممبئی کے اسپتال میں داخل تھے جہاں گزشتہ روز متعدد اعضا کے کام چھوڑ دینے کے باعث انتقال کرگئے۔63 سالہ اداکار انوپم شیام نے ہسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ انہیں چار روز قبل نواحی گورگاوں کے لائف لائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ٹی وی شو “من کی آواز: پرتیگیہ” میں کام کرنے اور “سلم ڈاگ ملینیئر” اور “ڈاکو ملکہ” جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے لیے مشہور تھے۔ان کے دوست شرما نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شیام نے اپنے دو بھائی انوراگ اور کنچن کی موجودگی میں ہسپتال میں آخری سانس لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔