Monday, January 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے بھاری اسلحہ کو خیبرپختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب کا کہنا تھا کہ ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 4 ہزار 450 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔