Tuesday, May 19, 2026
ہومتازہ تریناڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار، دکانیں، پٹرول پمپس، ہوٹل اور تندور بند کرنے کا حکم

اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار، دکانیں، پٹرول پمپس، ہوٹل اور تندور بند کرنے کا حکم

راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیے گئے ہیں جب کہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی ہے۔

انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی کی بہنوں نے اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔