Monday, May 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ

اسلام آباد: (سب نیوز) وزیراعظم کی منظوری سے وفاقی حکومت نے کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیوں میں عارضی نرمی کرتے ہوئے دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک بندش کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں تمام شاپس، بازار اور شاپنگ مالز کو اوقات کار کی پابندیوں سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے تحت بیکریز، تنور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی اس استثنیٰ میں شامل ہوں گے۔ اس اقدام کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سہولت 31 مئی تک برقرار رہے گی، جس کے دوران کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔