اسلام آباد: (سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے افسران کی تقرری و تبادلے سے متعلق نیا آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی (ایچ آر ڈی) ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر (سول) بی پی ایس-18 اعجازالحسن ، جو اس وقت سیکٹر ڈیولپمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کو فوری طور پر ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) انوائرمنٹ سی ڈی اے (او پی ایس) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ ممبر کی سفارش پر ادارے کے مفاد میں کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
مزید کہا گیا ہے کہ چارج کی حوالگی اور چارج سنبھالنے کی رپورٹس ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے میں جمع کرائی جائیں گی۔ اس نوٹیفکیشن کی حتمی منظوری چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے دی گئی ہے۔
اعلامیے کی کاپی متعلقہ افسران اور سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

