Monday, March 17, 2025
ہومکامرسچین اور پیرو نے آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے

چین اور پیرو نے آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے

بیجنگ:چین اور پیرو نے دونوں حکومتوں کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چین اور پیرو نے اپریل 2009 میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور نومبر 2018 میں چین ۔ پیرو آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈشن پر مذاکرات کا آغاز ہوا جو جون 2024 میں مکمل ہوئے۔

آزاد تجارتی معاہدے کی اپ گریڈشن کے پروٹوکول پر دستخط چین اور پیرو کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے مزید تحفظ اور فروغ کے لئے سازگار ہے ، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کو مزید ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔