کراچی(سب نیوز)امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی پیر صاحب پگاڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ، ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ملاقات میں ملک کے معاشی نظام، بالخصوص آبادگاروں، زمینداروں اور ہاریوں کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے اتفاق کرتے ہوئے کہا جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں جبکہ حکمران خوابِ غفلت میں ہیں۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور مشترکہ جدوجہد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام آدمی اسی طرح مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رہا تو ملک مزید انتشار کا شکار ہو جائے گا۔ضروری ہے سیاسی کارکنان شائستگی اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
جے یو آئی مارچ 2027 میں سکھر میں عالمی امن اجتماع منعقد کررہی ہے جس میں پیر صاحب پگاڑا کو شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ، حکمران خوابِ غفلت میں ہیں جبکہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے ،مولانا فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
