اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر تھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی کے 532 کارکنوں کی ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔