اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے بیان میں یوم شہدائے پولیس پر شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ پولیس کے بہادر جوان ،پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں ،
پولیس اور فورسز کے شہدا اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،
قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ز ہیں،
احسن بختاوری نے کہا کہ شہیدوں کی مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے،
آج کا دن شہدا کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے ، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،
شہدا نے اپنی زندگیاں قربان کر دیں تاکہ ہم چین اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں ،
شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنیوالے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،