Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر پٹرولیم کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، مکمل معاونت کی یقین دہانی

وزیر پٹرولیم کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، مکمل معاونت کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ریفائنری سربراہان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر پٹرولیم نے ریفائنری سیکٹر کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق جس میں بران فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر مثر عملدرآمد کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریفائنری پالیسی پر پیش رفت تعطل کا شکار ہونے پر وزیر پٹرولیم نے اظہار تشویش کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنریوں کی جدید کاری اور شعبے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنی بڑا مسئلہ قرار دیا گیا۔اجلاس کے دوران ریفائننگ پالیسیوں اور اپ گریڈیشن معاہدے کے ٹیمپلیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ریفائنری سربراہان نے عملی تجاویز پیش کیں۔

علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاری سے قبل مسائل کے حل کے لیے جامع تجاویز متعلقہ فورم کو ارسال کی جائیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کی مکمل حمایت کرے گی، ریفائنری سیکٹر توانائی تحفظ کے لیے کلیدی قومی اثاثہ ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازع نے بیرونی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی ضرورت بڑھا دی، ریفائنری اپ گریڈیشن سے پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن تیار کیا جا سکے گا، یورو فائیو فیول سے آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی بہتری ممکن ہوگی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے بہتر انجن کارکردگی اور کم اخراج یقینی ہوگا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔