Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزمیڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عطا تارڑ

میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں میڈیا چینلز کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاتارڑ نے واضح کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جائے گا تاکہ جاب سیکیورٹی اور مراعات کے حوالے سے درپیش معاملات کو مستقل بنیادوں پر طے کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کیے جاسکیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافتی برادری کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور ان کے معاشی و سماجی حقوق کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔