اسلام آباد (سب نیوز)رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے بنوں میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
رومانیہ کے سفیر نے کہاکہ ہم جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو مسترد کرنے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
