Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ رابطے کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں خصوصا ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی غور کیا، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال شامل تھی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی و عالمی پیشرفت کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔