اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے حکومت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے، یہ الیکشن کمیشن کیخلاف بڑی چارج شیٹ ہوسکتی ہے۔
رضا حیات ہراج نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ آیا اور جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو مجھے لگتا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف ایک بڑی چارج شیٹ ہوگا، کیونکہ 11 ججوں نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کی کمی یا ناقص کام کا عندیہ دیا۔
سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا حکومت تسلیم کرے، ن لیگی رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔