ہومدنیاسعودی عرب نے حج کیلئے تین بیکجز کی منظوری دے دی

سعودی عرب نے حج کیلئے تین بیکجز کی منظوری دے دی

ریاض ، رواں سال کے حج کے لیے تین بیکجز کی منظوری دی گئی ہے ،سعودی حکام کے مطابق محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔سعودی حکومت نے کہا تھا کہ رواں سال صرف سعودی شہری اور رہائشی حج کر سکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا، پہلے رجسٹر کرنے والوں کو ترجیح دینا نظام کا حصہ نہیں۔تین منظور شدہ پیکجز کی قیمت ہے: سعودی ریال 16 ہزار 560.5 یعنی 4426 ڈالر، سعودی ریال 14 ہزار 381.95 اور سعودی ریال 12 ہزار 113.95۔ ولیو ایڈڈ ٹیکس ہر پیکج میں شامل کیا جائے گا۔وزارت حج اور عمرہ کی ویب سائٹ کے مطابق لوگوں کو مقدس مقامات تک بسوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا اور ہر بس میں 20 زائرین ہوں گے۔زائرین کو منی میں روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور عرفات میں دو وقت یعنی ناشتہ اور دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔رات کا کھانا مزدلفہ میں ہوگا۔دیگر کھانے پینے کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، تاہم زائرین کو مکہ سے باہر اپنا کھانا لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔درخواستیں پانچ مراحل سے ہوکر گزریں گی۔ان میں زائرین کی صحت کا معائنہ اور نیشنل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تحت حج کے لیے اہلیت کا جائزہ شامل ہوگا۔درخواست منظور ہو جانے کے بعد مذکورہ شخص کو مزید معلومات کے لیے ایک رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔کورونا کا سٹیٹس چیک ہونے کے بعد رقم کی ادائیگی کی تفصیلات کا ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے لیے رجسٹر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ حتمی حج پرمٹ حاصل ہوگیا ہے۔وزارت کے مطابق حج پرمٹ صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ایپلی کیشن میں صحت کی تمام ضروری شرائط مکمل ہوں گی۔ وزارت کے پاس کوئی بھی درخواست کسی بھی وقت مسترد کرنے کا حق ہے۔حج پرمٹ کی درخواست بھیجنے سے قبل ایلی کیشن بھیجنے والے افراد کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں حج نہیں کیا، وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں اور انہیں کووڈ-19 نہیں۔حج کے لیے درخواست دینے والی افراد کو اس بات کی بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ وہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران کسی دائمی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔