ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی رہنما کا فوری طور پر ایران پر حملے کی مخالفت، سوالات اٹھا دیے

اسرائیلی رہنما کا فوری طور پر ایران پر حملے کی مخالفت، سوالات اٹھا دیے

یروشلم (آئی پی ایس )اسرائیل کے ممکنہ وزارتِ عظمی کے امیدوار گادی آئزن کوٹ کے اہم اتحادی اور سابق وزیر دفاع آویگدور لائبرمین نے ایران پر فوری حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ فوجی کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بیان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے اس الزام کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔آویگدور لائبرمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے پاس کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق بیانات یقینا سنگین نوعیت کے ہیں،

تاہم انٹیلی جنس اور فوجی کارروائی کے نقطہ نظر سے فوری طور پر الگ سے اسرائیلی حملے کا کوئی جواز موجود نہیں۔لائبرمین نے نگراں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں ذہنی طور پر ماف کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔