ہوماسلام آبادمحنت کشوں کا وقار بحال کرواکر دم لیں گے، چوہدری محمد یسین

محنت کشوں کا وقار بحال کرواکر دم لیں گے، چوہدری محمد یسین

واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ مزدور یونین کا گڑھ ہے، چوہدری محمد شاہد بشیر
اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمدشاہدبشیر کی قیادت میں راجہ شعبان اختر،محسن کیانی،قدیر احمد،ندیم حسین،عمر جمیل،محمد قربان،قیصر محمود،آصف محمود،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر احمد،حسنین مشتاق،سردار خان نیازی،امتیاز الحق،گوہر الہی،ملک یاسر،خالد محمود،سردارکالاخان،محمد خورشید،فیصل کھوکھر،آصف شیرازی،بابر جدون،امین گجر،اسماعیل شاہ،منان شاہ،ثنا اللہ خان،راجہ اشتیاق،عتیق الرحمان،نثارمحمود،محمد عثمان،چوہدری تنویر،راجہ اشفاق،ناصر عزیز،شاہد کمال،زرتاج محمد،ملک اسلم،ظہور شاہ،راجہ شاہد خان،سیف اللہ فورمین و دیگر ملازمین نے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین سے مرکزی کیمپ آفس میں ملاقات کی،اس موقع پر قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزدور یونین میں شامل نوجوانوں کا اہم کردارسونپنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاسکیں،سی ڈی اے مزدور یونین نے بین الاقوامی سطح پر ٹریڈ یونین کو متعارف کروایا اور آج ہماری تنظیم کی پہچان بین الاقوامی سطح پر ہے،سی ڈی اے کی تقسیم اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف ہماری تنظیم نے بین الاقوامی سطح پر ملازمین کی آوازاٹھائی اور مسائل کو اجاگر کیا،سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات کے پیش نظراور مزدوریونین کی خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان بھر کے محنت کشوں نے مجھے بلامقابلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا اور انشا اللہ ایک بارپھر آپ محنت کشوں کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ادارے کے وقار اور محنت کشوں کی عزت نفس کو بحال کروائیں گے،مزدور یونین میں موجود نوجوان قیادت سی ڈی اے کے ہر محنت کش تک ہماری آواز کو پہنچائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔