اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کیڈر کے گریڈ 18کے تین افسران کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ،اعجاز الحسن اور کرن سعید شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی سی ڈی اے کی سفارشات کی روشنی میں چیئر مین سی ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کیڈر کے گریڈ 18کے تین افسران کو گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دے دی ۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ،اعجاز الحسن اور کرن سعید شامل ہیں۔تینوں افسران کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے۔تینوں ترقیاں ایک سال کی جائزہ مدت کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔
سی ڈی اے :ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارشات منظور،تین افسران کی ترقی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
