ہومپاکستانایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا صدارتی فرمان فوری طور پر نافذ العمل، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا صدارتی فرمان فوری طور پر نافذ العمل، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 232(1) اور 234(1) کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے حملوں سے عوام کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں جبکہ حالیہ عرصے میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومت دہشت گردی اور لاقانونیت کے خطرات سے موثر طور پر نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔

صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں بھی صوبے میں آئینی نظام کی ناکامی کی نشاندہی کی گئی اور صوبے کی موجودہ صورتحال صوبائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے جو ناصرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کی مجموعی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اختیارات پارلیمان یا اس کے اختیار کردہ ادارے کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا، صوبائی وزرا، مشیران، معاونینِ خصوصی اور ایڈووکیٹ جنرل فوری طور پر اپنے عہدے چھوڑ دیں گے۔

صدارتی فرمان کے مطابق صوبے میں دہشتگردی،پرتشدد کارروائیوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں سے عوام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے،سرکاری تنصیبات،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے بڑھے، صوبے کی صورتحال ناصرف صوبے بلکہ پاکستان کی مجموعی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت گورنر کو صوبائی حکومت کے تمام یا بعض اختیارات سنبھالنے کی ہدایت دے سکتی ہے، گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کے تفویض کردہ اختیارات اور فرائض انجام دے سکیں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اختیارات پارلیمان یا مقرر کردہ ادارے کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے، وزیراعلی،صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور ایڈووکیٹ جنرل فوری عہدے چھوڑ دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔