اسلام آباد(سب نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں شاپنگ بیگز کے مسئلے پر بات چیت ہوئی اور تاجروں کی ہڑتال موخر کر دی گئی۔
طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ 20 اکتوبر تک تاجروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا اور کوئی گرفتاری نہیں کی جائے گی۔ مسئلے کے حل کے لیے تاجروں اور متعلقہ وزارت کے درمیان مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک شاپر بنانے والی فیکٹریوں کو پابند کیا کہ وہ پلاسٹک بیگ بنانے کے بجائے کپڑے کا بیگ بنائیں اور ہدایت جاری کیں کہ ایف بی آر سمگل شدہ شاپر بیگ نیلام کرنے بجائے ضائع کئے جائیں۔اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر محاذ آرائی نہیں چاہتے، مسئلے کا حل چاہتے ہیں، لیکن کسی تاجر کی تذلیل، زبردستی یا گرفتاری برداشت نہیں کی جائے گی۔
حکومت پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے تاجروں کو اعتماد میں لے اور قابلِ عمل متبادل فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال موخر کرنا تاجروں کے اعتماد کا اظہار ہے، اب حکومت بھی سنجیدگی دکھائے۔ بات چیت سے مسئلہ حل کرے، طاقت سے نہیں۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے صدر ذکریا ضیا۔ سابق صدر سردار طاہر محمود ، سینئر نائب صدر اشفاق حسین چٹھہ۔ نائب صدر وقاص خان سواتی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن تھے۔
پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیف، آئی سی سی آئی کا مطالبہ تسلیم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
