اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئندہ لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف قانونی اورانتظامی امور سے متعلق حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے،وفاقی حکومت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق وفاقی سطح پر بھی مشاورت جاری ہے،پشاور کے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کردیے گئے ہیں،حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے،امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرسیکیورٹی اداروں کوبھی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
