ہوماسلام آباداسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے

اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
گزشتہ روز اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود میں واقع ایک درخت سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ایک طالبہ کی لٹکی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی عمر 22 سال اور غیر شادی شدہ تھی، طالبہ اسلام آباد G-10 مرکز کے گلستان پلازہ، فلیٹ نمبر 8 کی رہائشی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق لائبہ اعجاز نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کی ڈگری مکمل کی وہ مزید پڑھائی کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھی.
اہل خانہ کا بتانا تھا کہ طالبہ سے ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کروانے کیلئے 70 لاکھ روپے مانگے، بچی کا والد موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔
خود کرائے کے فلیٹ پر رہنے والے والدنے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش دیا، باقی رقم کا انتظام کرنے کیلئے بچی کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق بچی نے یونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کروائے تو سب جعلی نکلے۔
مرحومہ لڑکی نے اپنے ماموں کو میسج کیا کہ میرے ساتھ ہونیوالے فراڈ کا میرے والد کو نہ بتانا، وہ مرجائیں گے۔
یہ واقعہ بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کے لیے جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے ساتھ ممکنہ دھوکا دہی کے خطرات کی طرف توجہ دلاتا ہے۔

بعض افراد بیرون ملک جانے کے لیے بڑی رقم ایجنٹوں کے حوالے کردیتے ہیں، لیکن دستاویزات، ویزا یا داخلے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔