ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘وزراعلیٰ خیبرپختونخوا’ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “وزیرا علیٰ سُہیل آفریدی، جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔”
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے ،میں پشاور میں موجود ہوں، نکلو پشاور کی عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے لیے ،اُس کے سپاہی کے لیے ،سب گھروں سے نکلو، خیبر کی عوام پشاور کا رخ کرے آپ کی تعداد جہاں بڑ ھ جائے گی میں وہاں موجود ہوں گا ۔جنوبی اضلاع بشمول کرک کی عوام نیشنل ہائی وے بند کردے۔

دوسری جانب سہیل آفریدی کو حراست میں لیے جانے سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آج (اتوار کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری لی گئی، اجلاس کے شرکا کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔

بعد ازاں گورنر خیبر پختونخوا نے ایمرجنسی کے بعد صوبے کے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں،عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کران کی جگہ ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان کو تعینات کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔