ہومبریکنگ نیوزسابق وزیر اعظم جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی پر گرفتار،جیل منتقل کر دیا گیا

سابق وزیر اعظم جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی پر گرفتار،جیل منتقل کر دیا گیا

تھائی لینڈ:تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ تھاکس شناوترا کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 8 سال قید کی سزا سنائی۔ سپریم کورٹ کے سزا سنانے کے بعد تھاکسن کو بینکاک کی جیل منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیل منتقلی کی بعد اب معافی کی درخواست دینے کیلئے اہل ہوں گے اور ان کی عمر کی وجہ سے ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جا سکتا ہے۔ سابق تھائی وزیراعظم نے 2008 میں جلاوطنی اختیارکی تھی، وطن واپسی پر ان کی دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت پارٹی کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔