اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے آڈٹ آفیسر ایڈمن ساجد محمود انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے آڈٹ آفیسر ایڈمن ساجد محمود علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازہ جنازہ ایچ 11قبرستان میں ادا کرنے کے بعدانہیں سپرد خاک کر دیا گیا ، نمازہ جنازہ میں سی ڈی ملازمین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے ساجد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
