اسلام آباد(سب نیوز)میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی)نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سے گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مروت کو ایم سی آئی میں تعینات کرنے کی درخواست کردی۔
ایم سی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن، ایچ آر و لیگل)محمد طارق لطیف کی جانب سے 20 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عرفان مروت، جو سی ڈی اے کے ایچ آر ڈی کو رپورٹ کر رہے ہیں، کی خدمات ایم سی آئی کو فوری طور پر درکار ہیں۔مراسلے میں ڈائریکٹر جنرل(ایچ آر ڈی)، سی ڈی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ عرفان مروت کو فوری طور پر ایم سی آئی میں پوسٹ کیا جائے۔ خط کے مطابق مذکورہ درخواست چیف آفیسر، ایم سی آئی کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔
