لاہور (سب نیوز)آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا سے لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خاتون نے ایک ویڈیو بیان میں ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ویڈیو بیان میں ڈیانا کا کہنا ہے کہ احمد تنویر نے ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی اور نہ ہی ان کے موبائل فون چھینے۔ انہوں نے اس سے قبل زیادتی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کو دبا و کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون نے متعلقہ حکام سے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔بیان کے آغاز میں ڈیانا نے 9 اکتوبر کی تاریخ کا حوالہ دیا ، جس سے بظاہر یہ ویڈیو کچھ روز قبل ریکارڈ کیے جانے کا تاثر ملتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈیانا نے آذربائیجان کے سفارت خانے کی دستاویزات کے ذریعے بھی احمد تنویر کو بے قصور قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے 27 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور ہونے کے باوجود احمد تنویر کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیانا نامی غیر ملکی خاتون ستمبر کے آخری ہفتے میں اچانک سامنے آئی تھی جس نے لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے کا دعوی کیا تھا۔
آذربائیجانی خاتون کا یوٹرن، زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو بے قصور قرار دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
