ہومبریکنگ نیوزبینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے: ذرائع

بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے: ذرائع

بیجنگ(سب نیوز )بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا کی طرف سے رقم کی منتقلی کے حوالے سے سوئفٹ کوڈ پاکستان کو موصول ہوگیا ہے، یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل قرض کے تحت 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوں گے، یہ رقم آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہوجائے گی۔ اس سے قبل 15 جون کو بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے۔ چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکانٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔