ہومشوبزبھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک انتقال کر گئے

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک انتقال کر گئے

ممبئی،بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح اس دنیا سے چل بسے۔تامل اداکار ویویک کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔دوسری جانب معروف بھارتی اداکار ابیشھک بچن اوربالی ووڈ اور ساتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور سیاستدان رجنی کانت سمیت دیگر نے ویویک کی اچانک موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔