راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور انہیں لیکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔خیال رہیکہ 16 مئی کو پولیس نے شہریار آفریدی کو ان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔
