ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم دھرنا:ججز عدالت کا عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور

پی ڈی ایم دھرنا:ججز عدالت کا عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سپریم کورٹ کے مرکزی راستے بند ہونے کے باعث ججز اور عملے کو دشواری کا سامنا ہے۔ ججز کی گاڑیاں سپریم کورٹ پارکنگ سے منسلک پی ایم آفس کے گیٹ سے روانہ ہوئیں جبکہ عدالتی عملے کی بسیں بھی پارکنگ کے راستے پی ایم آفس کے اندر سے باہر روانہ ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔