ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

بشکیک(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر عالی جناب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے تاریخی دور پاکستان اور اس کے بعد اپریل 2025 میں وزیراعظم کے بیلاروس کے یادگار دورے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کو ترجیحی شعبوں کے طور پر دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے آئندہ چیئرمین کی حیثیت سے صدرِ بیلاروس کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی پرتپاک اور دوستانہ دعوت دی۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم اور پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔