اسلام آباد،حکومت کو قرضوں میں جنوبی کوریا سے ریلیف مل گیا۔اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا نے ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی مخر کردی ہے اور اب جنوبی کوریا کو ادائیگی 6 سال کی مدت میں کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گہا ہے کہ جی 20 قرض مخر اقدام کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، رقم کی ادائیگی جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ہونی تھی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اب تک 3 ارب 65 لاکھ 30 ہزار ڈالر قرض کی ادائیگی میں ریلیف حاصل کرچکا ہے۔
